ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج مرکزی ایران میں واقع صوبہ اصفہان کے نصرآباد علاقے میں مشقیں کررہی ہیں۔ان مشقوں کا آغاز آج ہوا ہے اور یہ فوجی مشقیں بیت المقدس پچیس کے نام سے کی جارہی ہیں۔ بیت المقدس پچيس فوجی مشقوں کے ترجمان جنرل حسین شکوہی نے کہا ہے کہ مسلح افواج کے تمام یونٹ جیسے فضائیہ، ایربورن شعبہ، انفینٹری، توپخانے، اینٹی ایر کرافٹ یونٹ، ڈرون یونٹ، پیادہ یونٹ، انجینیرنگ یونٹ، مواصلاتی شعبہ، بیٹل بیکنگ، بیٹل سروسز کے یونٹ ان مشقوں میں اپنی طاقت اور مہارت کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ جنرل شکوہی نے کہا کہ ٹیکٹیکل فوجی گاڑی نینوا، جدید کاری شدہ اسکورپین ٹینک، اینٹی ہیلی کاپٹر میزائل لانچر، فدک وائر لیس سیٹ، اخگر مشین گن وہ ہتھیار ہیں جنہیں ان مشقون میں پہلی بار استعمال کیا جارہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
21 مئی 2013 - 19:30
News ID: 421811
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج مرکزی ایران میں واقع صوبہ اصفہان کے نصرآباد علاقے میں مشقیں کررہی ہیں۔